پختونخوا میں بدامنی اور کرپشن انتہا پر ہے،صوبائی حکومت کی کوئی رٹ نہیں: مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے خیبر پختونخوا کی صورتِ حال پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں بدامنی اور کرپشن اپنی انتہاء پر پہنچ چکی ہے، جبکہ صوبائی حکومت کی کوئی رٹ نظر نہیں آتی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اگر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خود اپنی غلطیوں کا ادراک کر لیا ہے تو یہ ایک مثبت پیش رفت ہے۔

انہوں نے انتخابی بے ضابطگیوں کو موجودہ سیاسی بحران کی جڑ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں بے قاعدگیوں نے ملک کو عدم استحکام سے دوچار کیا

یہ بھی پڑھیں : 24 نومبر کے بعد مجھے اندازہ ہو گیا تھا کہ علی امین کے دن گنے جا چکے ہیں، شیر افضل مروت

مائنز اینڈ منرلز کے معاملات پر بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے خبردار کیا کہ قوم کو اس معاملے پر بے خبر نہ رکھا جائے۔

 انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری کے خلاف نہیں، لیکن اگر معاہدے چھپا کر کیے جائیں گے تو اس کے نتائج سنگین ہوں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے اندرونی معاملات پر وہ کوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔

Scroll to Top