گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے لیے ان کی رہائشگاہ پہنچ گئے.
جہاں دونوں رہنماؤں نے خیبرپختونخوا کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس ملاقات میں مولانا لطف الرحمان اور مولانا اسجد محمود بھی شریک ہوئے۔
خیبرپختونخوا میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے استعفے کے بعد سیاسی صورتحال کشیدہ ہو گئی ہے اور پی ٹی آئی قیادت نے نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے اسمبلی کا اجلاس آج دوپہر تین بجے طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس فیصلے کا اعلان سپیکر ہاؤس میں ہونے والے اجلاس کے دوران کیا گیا، جہاں عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے سمیت دیگر سیاسی حکمت عملی پر بھی غور و خوض کیا گیا۔
یہ بھِی پڑھیں : وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا میں امنِ عامہ یقینی بنانے کے لیے ایف سی کو جدید تربیت دینے کا فیصلہ
تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے سلسلے میں تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے تاکہ آئندہ حکومتی عمل آسانی سے مکمل ہو سکے۔





