ایک وزیر اعلیٰ بیوی کے کہنے پر لگایا گیا، دوسرا باجی کے کہنے پر ہٹایا گیا، عظمیٰ بخاری

صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کی اندرونی سیاست پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سہیل آفریدی پرچی نہیں بلکہ فرشی وزیر اعلیٰ ہیں جو علیمہ خان کو سلام پیش کر کے آئے ہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو باجی کے کہنے پر عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔

عظمیٰ بخارے نے کہا کہ ہمیں جمہوریت کا طعنہ دینے والے بتائیں کیا بیگمات کے شوق پر دو وزیر اعلیٰ تبدیل ہوتے ہیں؟ ایک وزیر اعلیٰ بیوی کے کہنے پر لگایا گیا اور دوسرا باجی کے کہنے پر ہٹا دیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گنڈاپور پہلے وزیر اعلیٰ ہیں جو کسی سیاسی سازش کا شکار نہیں ہوئے بلکہ دو گھریلو خواتین کی لڑائی میں ذبح ہوئے۔

عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کی قیادت پر تنقید  کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ہر بات اڈیالہ کے قیدی سے شروع ہو کر اڈیالہ کے قیدی پر ہی ختم ہوتی ہے۔

پنجاب میں امن و امان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب میں کسی کو امن و امان خراب کرنے اور سڑکیں بند کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی

Scroll to Top