چیف جسٹس کے شکر گزار ہیں جنہوں نے آئین کے مطابق فیصلہ دیا،جنیداکبر

پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ وہ اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں اور چیف جسٹس کے شکر گزار ہیں جنہوں نے آئین کے مطابق فیصلہ دیا۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے سیاسی اور آئینی جنگ لڑی اور اس جدوجہد میں ہمیں اپنی عدالتوں پر مکمل اعتماد رہا۔

انہوں نے کہا کہ اگر گورنر نے کل شام چار بجے تک حلف لینے سے انکار کیا تو اسپیکر خیبرپختونخوا نئے وزیراعلیٰ سے حلف لیں گے۔

جنید اکبر نے دعویٰ کیا کہ کل تک خیبرپختونخوا کو نیا وزیراعلیٰ مل جائے گا اور ہمارا وزیراعلیٰ آئینی و قانونی طریقے سے منتخب ہوا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ غیر جمہوری اقدامات کا حصہ نہیں بننا چاہئے ۔

انہوں نے اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے بائیکاٹ کے سوال پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ بائیکاٹ کی وجہ یہ تھی کہ تمام سیاسی جماعتیں ایک امیدوار پر متفق نہیں تھیں اسی وجہ سے انہوں نے بائیکاٹ کیا۔

واضح رہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے آج وزیراعلی خیبرپختونخوا کی حلف برداری سے متعلق محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ گورنر خیبرپختونخوانومنتخب وزیراعلی سے کل بدھ کے روز دن 4بجے حلف لیں۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلی خیبرپختونخوا کی حلف برداری سے متعلق محفوظ فیصلہ سنا دیا

فیصلے میں مذید کہا گیا ہے کہ اگر گورنر نے حلف نہیں لیا تو اسی دن اسپیکرنو منتخب وزیراعلی سے حلف لیں ۔

Scroll to Top