وزیراعلی سیکرٹیریٹ کے تین افسران نے وزیراعلی علی امین گنڈا پور سے بذات خود تبدیلی کی گزارش کی،اگر نئے وزیراعلی نے چاہا تو ڈیوٹی پر واپس آ جائیں گے، ذرائع

وزیراعلیٰ سیکرٹیریٹ کے تین افسران نے وزیراعلی علی امین گنڈا پور سے بذات خود تبدیلی کی گزارش کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اگر نئے وزیراعلیٰ چاہیں گے تو ڈیوٹی پر واپس آ جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق ملازمین کی درخواست پر علی امین گنڈاپور نے 10 اکتوبر کو تین اہم افسران کو عہدوں سے ہٹا دیا تھا۔

سی ایم آفس کے اعلامیہ کے مطابق چیف سکیورٹی آفیسر کے بعد وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری کو بھی ہٹا دیا گیا، محمد عابد مجید سے پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیراعلیٰ کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا۔

اعلامیہ میں بتایا گیا کہ گریڈ 18 کے احسن حیدر گوندل کو پی ایس او ون کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا، دو روز قبل چیف سکیورٹی آفیسر نجم الحسین کو بھی عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔

دوسری جانب یہ بھی یاد رہے کہ تینوں عہدوں پر نئی تقرریاں تاحال عمل میں نہیں لائی گئیں۔

Scroll to Top