گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کراچی سے پشاور پہنچ گئے جہاں وہ آج نو منتخب وزیراعلیٰ سے حلف لیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کراچی سے فوری طورپر پشاور پہنچ گئے ہیں ۔
گورنر فیصل کریم کنڈی آج بروز بدھ خیبر پختونخوا نومنتخب وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لیں گے ۔
نو منتخب وزیراعلیٰ کی تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس پشاور میں آج شام 4 بجے منعقد ہوگی ۔واضح رہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو نو منتخب وزیراعلیٰ سے آج شام 4 بجے حلف لینے کا حکم دیاہے۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے تھے کہ ایڈووکیٹ جنرل صاحب جہاز کا بندوست کریں پھر، جس پر ایڈووکیٹ جنرل شاہ فیصل اتمانخیل نے جواب دیا کہ اب تو وزیراعلیٰ نہیں ہیں، کس کو جہاز کا بندوبست کرنے کا کہیں؟
یہ بھی پڑھیں : پاکستان 2028-2026 کے لیے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا ممبر منتخب
پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو کراچی سے پشاور پہنچنے کی ہدایت کی تھی ۔





