پاکستان پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر میں نئی حکومت بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے لیے صدر پیپلز پارٹی آصف علی زرداری نے وزیراعظم آزاد کشمیر انوار الحق کے خلاف عدم اعتماد کی منظوری دی۔
صدر زرداری کی زیر صدارت ایوان صدر اسلام آباد میں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، جس میں حکومت میں تبدیلی اور نئی کابینہ قائم کرنے کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔
اجلاس کے بعد صدر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چودھری یاسین نے کہا کہ پارٹی نے نئی حکومت بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے اور بلاول بھٹو زرداری خود نئے وزیراعظم کے نام کا اعلان کریں گے۔
پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے صدر چودھری یاسمین کا کہنا ہے کہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارتی بلاول بھٹو زرداری پیر کے روز حکومت سازی کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔
سردار تنویر الیاس نے کہا کہ چونکہ مسلم لیگ ن وفاقی حکومت میں ہے اس لیے آزاد کشمیر کی کابینہ میں شمولیت پر کسی قسم کا اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔
آزاد کشمیر کی سیاست میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن دو بڑی سیاسی قوتیں ہیں اور یہاں کی حکومت پر اکثر وفاقی سیاسی حالات کا اثر پڑتا ہے۔
آزاد کشمیر کی حکومت سازی اور پارلیمانی سیاست میں غیر مستحکم صورتحال کوئی نیا واقعہ نہیں ہے، مسلم لیگ ن وفاقی حکومت میں ہے جبکہ پیپلز پارٹی اپوزیشن میں ہے اس لیے حکومت میں تبدیلی کی کوششیں اکثر وفاقی سیاست سے جڑی ہوتی ہیں کیونکہ یہاں کے وزرا اور حکومتی فیصلے وفاق کے اثر و رسوخ سے متاثر ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی تکمیل کشمیر کے بغیر ممکن نہیں، چودھری انوار الحق
آزاد کشمیر میں حکومت کی تبدیلی سے سیاسی توازن بدل سکتا ہے اور مقامی و وفاقی سطح پر پارٹیوں کے تعلقات پر نمایاں اثر پڑ سکتا ہے۔





