چمن بارڈر پر انتظامات مکمل، اب تک 15 لاکھ 14 ہزار 384 افغان مہاجرین واپس جا چکے ہیں

چمن بارڈر پر انتظامات مکمل، اب تک 15 لاکھ 14 ہزار 384 افغان مہاجرین واپس جا چکے ہیں

چمن بارڈر پر افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے لیے شفاف نظام قائم، ایف سی بلوچستان اور سول انتظامیہ نے رہائش و کھانے کے انتظامات مکمل کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق پاک افغان سرحد چمن کے راستے افغان مہاجرین کی اپنے وطن واپسی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق اب تک 15 لاکھ 14 ہزار 384 افغان مہاجرین وطن واپس جا چکے ہیں اور روزانہ تقریباً تین سے چار ہزار افراد کی واپسی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ واپسی کے عمل کو قانونی اور شفاف بنانے کے لیے دستاویزات کی جانچ پڑتال کا منظم نظام قائم کیا گیا ہے تاکہ مہاجرین کی حفاظت اور قانونی ضروریات کو یقینی بنایا جا سکے۔

مزید براں، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ایف سی بلوچستان (نارتھ) اور سول انتظامیہ نے چمن بارڈر پر افغان مہاجرین کے لیے رہائش اور کھانے کے انتظامات بھی کیے ہیں تاکہ واپسی کا عمل آسان اور مؤثر ہو۔

Scroll to Top