اسلام آباد: پاکستان میں اب وہ افراد جو ٹیکس فائلر نہیں ہیں اور ان کا نام ایکٹیو ٹیکس پیئر لسٹ (ATL) میں شامل نہیں۔
اگر ایک دن میں اپنے اکاؤنٹ سے اے ٹی ایم کے ذریعے 50 ہزار روپے سے زائد نقد رقم نکلوائیں گے تو ان پر 0.8 فیصد ٹیکس عائد ہوگا۔
مثال کے طور پر اگر نان فائلر 60 ہزار روپے نکلواتے ہیں تو ان کے اکاؤنٹ سے 80 روپے ٹیکس کے طور پر کٹوتی کی جائے گی۔
یہ ٹیکس صرف اے ٹی ایم سے نقد رقم نکلوانے پر لاگو ہوگا؛ بینک میں رقم جمع کروانے، آن لائن ٹرانسفر یا چیک کے ذریعے لین دین پر ٹیکس نہیں لگے گا۔
یہ بھی پڑھیں : پاک افغان بات چیت کے باوجود دہشت گردوں کی دراندازی کا سلسلہ نہ تھم سکا
فائلرز جن کا نام اے ٹی ایل میں شامل ہے، اس ٹیکس سے مستثنیٰ ہوں گے اور ان کے لیے اے ٹی ایم سے نقد رقم نکلوانا ٹیکس فری رہے گا۔
واضح رہے کہ بینک کی جانب سے اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے پر عائد ہونے والی فیس اس ٹیکس میں شامل نہیں، اور وہ الگ سے وصول کی جائے گی۔





