بحرین میں جاری ایشین یوتھ گیمز میں پاکستان نے والی بال ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
سیمی فائنل میں پاکستان یوتھ والی بال ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انڈونیشیا کو 3-1 سے شکست دی۔
بحرین کے عیسیٰ اسپورٹس ہال میں کھیلا گیا سیمی فائنل ایک گھنٹہ 34 منٹ تک جاری رہا، جس میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے میں آیا۔
میچ کا پہلا سیٹ انڈونیشیا نے 22-25 سے جیتا، تاہم اس کے بعد پاکستانی ٹیم نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے مسلسل تین سیٹس 25-13، 25-19 اور 26-24 سے جیت کر فائنل میں رسائی حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں : اے ٹی ایم سے کیش نکلوانے پر نیا ٹیکس عائد
ایونٹ کے فائنل میں پاکستان کا مقابلہ ایران سے ہوگا۔ پاکستان والی بال فیڈریشن کو ٹیم سے گولڈ میڈل جیتنے کی بھرپور امید ہے۔





