خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی جنرل نشست پر ضمنی الیکشن آج ہوگا

شاہد جان

پشاور: خیبرپختونخوا سے پارلیمان کے ایوان بالا (سینیٹ) کی جنرل نشست پر ضمنی الیکشن آج ہوگا۔

پولنگ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا کی عمارت میں بلاتعطل جاری رہے گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر سعید گل ریٹرننگ افسر کے طور پر تعینات ہیں جبکہ جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر محمد فرید آفریدی اور دیگر پولنگ افسران بھی اس عمل میں موجود ہوں گے۔

الیکشن کمیشن نے پولنگ کے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں اور ضروری سامان صوبائی اسمبلی پہنچا دیا گیا ہے۔

اس نشست پر تین امیدوار میدان میں ہیںتاج محمد آفریدی، خرم ذیشان اور عرفان سلیم۔

اس سے قبل عابد خان یوسفزئی اور نثار خان نے انتخابات سے دستبرداری اختیار کرلی تھی۔

خرم ذیشان کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ٹکٹ جاری کیا ہے، جبکہ دیگر دو امیدوار بھی اپنے اپنے سیاسی حلقوں کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : طلبہ و طالبات کے لیے خوشخبری: ملک بھر میں آج لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے

خیبرپختونخوا اسمبلی کے کل 145 اراکین ہیں اور سینیٹ کی نشست پر کامیابی کے لیے امیدوار کو کم از کم 73 ووٹ درکار ہوں گے۔

حکومتی اراکین کی تعداد 92 جبکہ اپوزیشن کے 53 ارکان ہیں، جس کے بعد انتخابات میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔

یہ نشست شبلی فراز کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی۔ الیکشن کمیشن نے پولنگ کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی ہیں تاکہ ضمنی انتخاب شفاف اور بلا تعطل ہو۔

Scroll to Top