ملک میں سونے اور چاندی کے شوقین افراد کے لیے بری خبر آگئی ہے دھاتوں کی قیمتیں مزید بڑھ گئی ہیں۔
ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 5,300 روپے کا اضافہ ہوا اور یہ 4 لاکھ 24 ہزار 162 روپے تک پہنچ گئی۔
صرافہ مارکیٹ کےمطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 4,544 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 63 ہزار 650 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 53 ڈالر کا اضافہ ہوا اور فی اونس سونا 4,018 ڈالر تک پہنچ گیا۔
چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے، فی تولہ چاندی کی قیمت 158 روپے بڑھ کر 5,192 روپے ہو گئی۔
10 گرام چاندی 136 روپے اضافے کے بعد 4,451 روپے پر پہنچ گئی، عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 49.30 ڈالر ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، کاروبار کا مثبت آغاز
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ اور ڈالر کی قدر میں تبدیلی سونے اور چاندی کی قیمتوں پر اثر ڈال رہی ہے جس سے سرمایہ کاروں میں خرید و فروخت کی سرگرمیاں بڑھ سکتی ہیں۔





