سونے کی قیمت میں معمولی کمی، فی تولہ 1600 روپے سستا

کراچی: گزشتہ روز سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کے اضافے کے بعد ہفتے کے روز ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونا معمولی طور پر سستا ہو گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، 24 قیراط فی تولہ سونا 1600 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 22 ہزار 562 روپے میں فروخت ہوا۔

گزشتہ روز فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 300 روپے کے نمایاں اضافے کے بعد یہ نرخ 4 لاکھ 24 ہزار 162 روپے تک پہنچ گئے تھے۔

اسی طرح 10 گرام سونا 1372 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 62 ہزار 278 روپے کا ہوگیا۔ ایک روز قبل 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 544 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 63 ہزار 650 روپے تک جا پہنچی تھی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی، جہاں فی اونس سونا 16 ڈالر کی کمی سے 4 ہزار 2 ڈالر پر آگیا۔ فی اونس چاندی کی قیمت 48.65 ڈالر رہی۔

ادھر، ملکی مارکیٹ میں چاندی کے نرخ بھی نیچے آگئے ،فی تولہ چاندی 65 روپے کی کمی سے 5 ہزار 127 روپے اور 10 گرام چاندی 56 روپے کم ہو کر 4 ہزار 395 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔

خزانہ ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اور متعلقہ وزارتوں کی سفارش پر کیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 43 پیسے اور ڈیزل میں 3 روپے 2 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی فی لیٹر قیمت 265 روپے 45 پیسے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 278 روپے 44 پیسے ہو گئی ہے۔ یہ اضافہ رات 12 بجے سے نافذ العمل ہو گیا۔

نئی قیمتوں کا اطلاق آج یکم نومبر سے 15 نومبر تک ہوگا۔

حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق یہ قیمتیں آئندہ 15 دنوں تک برقرار رہیں گی، جس کے بعد دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔

Scroll to Top