وقار یونس مجھ سے حسد کرتے تھے، میرا کیریئر تباہ کیا، عمر اکمل

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹر عمر اکمل نے ایک مرتبہ پھر اپنے کیریئر میں پیش آنے والی ناکامیوں کا ذمہ دار سابق ہیڈ کوچ وقار یونس کو قرار دیا ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عمر اکمل کا کہنا تھا کہ ان کے کرکٹ کیریئر کو سب سے زیادہ نقصان وقار یونس کی وجہ سے پہنچا۔

ان کا کہنا ہے کہ کہ اُس وقت کے ہیڈ کوچ کو یہ بات پسند نہیں تھی کہ ایک نیا کھلاڑی اچھی گاڑی میں آئے یا اپنی کمائی سے بہتر زندگی گزارے۔

عمر اکمل نے کہا کہ وہ پہلے اتنا کچھ افورڈ نہیں کر سکتا تھا لیکن جب اللہ نے دیا تو اپنے اور گھر والوں پر خرچ کیا اس میں غلطی کیا ہے؟ یہ بات صرف میری نہیں میرے ساتھ کھیلنے والے کئی کھلاڑی بھی اس سے اتفاق کریں گے۔

عمر اکمل نے الزام لگانے ہوتے کہا کہ وقار یونس ان کی شہرت اور مالی حالت سے حسد رکھتے تھے اسی حسد کی بنیاد پر انہیں ٹیم سے پیچھے کیا گیا۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ انہوں نے میری پرفارمنس نہیں بلکہ ذاتی بغض کی وجہ سے میرا کیریئر تباہ کیا اور صرف میرا نہیں بلکہ کئی سینئر کھلاڑیوں کا نقصان کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بابراعظم نے روہت شرما کے بعد ویرات کوہلی کا ریکارڈ بھی توڑ دیا

عمر اکمل نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس اپنے الزامات کے ثبوت موجود ہیں اور وقت آنے پر وہ سب کچھ سامنے لے آئیں گے۔

عمر اکمل نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ وقار یونس کی بطور سینئر کھلاڑی عزت کرتے ہیں، تاہم بطور کوچ وہ انہیں قابلِ احترام نہیں سمجھتے۔

Scroll to Top