غیرقانونی افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد گرفتاریاں

پاکستان سے اب تک 8 لاکھ 28 ہزار سے زائد افغان مہاجرین وطن واپس

پاکستان سے اب تک مجموعی طور پر 8 لاکھ 28 ہزار سے زائد افغان مہاجرین وطن واپس جا چکے ہیں، جن میں قانونی اور غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہری شامل ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز طورخم بارڈر کے ذریعے کل 5,220 افغان مہاجرین وطن واپس روانہ ہوئے، جن میں 401 قانونی اور 2,314 غیر قانونی افراد شامل تھے۔

اسلام آباد سے 19 اور پنجاب سے 450 افغان شہریوں کو واپس بھیجا گیا جبکہ دیگر صوبوں سے 25 ہزار 392 افغان باشندوں کی وطن واپسی مکمل ہوئی۔ خیبر پختونخوا کے ٹرانزٹ پوائنٹس سے گزشتہ روز 19 افغان شہری ڈیپورٹ کیے گئے۔

پشاور، لنڈی کوتل اور کوہاٹ جیل سے مجموعی طور پر 7,261 افغان شہریوں کی واپسی عمل میں آئی، جبکہ گزشتہ روز 1,326 افراد نے عارضی قیام کیا اور بعد ازاں انہیں بھی وطن واپس بھیج دیا گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق اب تک 54 ہزار سے زائد قانونی اور 6 لاکھ 28 ہزار غیر قانونی افغان مہاجرین کو وطن واپس بھیجا جا چکا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں غیر قانونی مہاجرین کی واپسی کے عمل کو مؤثر انداز میں جاری رکھا جائے گا تاکہ مقامی کمیونٹی اور سرحدی تحفظ کے امور بہتر انداز میں چلائے جا سکیں۔

Scroll to Top