پولیس لائنز پشاور میں تھانہ سی ٹی ڈی دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ادا کی گئی اور انہیں پورے اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔
نماز جنازہ میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے شرکت کی اور شہید پولیس اہلکار کے جسد خاکی پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔
گورنر فیصل کریم کنڈٰ نے اس موقع پر شہید پولیس اہلکار کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی، گورنر نے لواحقین کے لیے صبر و جمیل کی دعا بھی کی۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کندی نے پولیس اور دیگر حکام نے شہید کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوانے سی ٹی ڈی پشاور دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی
سی ٹی ڈی پشاور میں پیش آنے والے دھماکے کے بعد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے واقعے کی ابتدائی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
وزیراعلیٰ نے واقعے کی وجوہات معلوم کرنے اور حفاظتی اقدامات مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے افسوسناک واقعات کی روک تھام کے لیے سیکیورٹی اور سیفٹی پروٹوکول پر سختی سے عمل کیا جائے۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے دھماکے میں شہید ہونے والے سی ٹی ڈی اہلکار کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور زخمیوں کے لیے دعا اور بہترین علاج کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔
ترجمان کے مطابق، دھماکے میں فوری رسپانس اور حکمت عملی کی بدولت مزید نقصان سے بچا جا سکا۔ وزیراعلیٰ کی ہدایات کے بعد پولیس اعلیٰ افسران واقعے کی مکمل تحقیقات کر کے حفاظتی اقدامات کو مضبوط کرنے پر کام کر رہے ہیں تاکہ آئندہ ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔





