اسلام آباد: کچہری میں ہونے والے خود کش دھماکے کے زخمی شہریوں نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم ایک ہے اور دشمن کے عزائم ناکام ہوں گے۔
زخمی شہریوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ افغانی دہشت گرد بھارت اور اسرائیل سے فنڈنگ لے رہے ہیں اور جو پناہ دی گئی وہ آج ہمارے دشمن بن چکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ افغانیوں نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ غداری کی ہے اور انہیں فوری طور پر ملک سے نکالا جانا چاہیے۔
زخمی شہریوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی سلامتی کو کوئی بھی نقصان نہیں پہنچا سکتا اور پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد جی الیون کچہری کے باہر ہندوستانی سپانسرڈ اور افغان طالبان کی پراکسی فتنہ الخوارج کا خودکش دھماکہ
مودی دہلی میں فالس فلیگ کروا کر رو رہا ہے اور ادھر اپنی پراکسیز افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے زریعے پہلے وانا کیڈٹ کالج اور آج اسلام آباد پر دہشت گردانہ حملہ کروایا
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے حساس علاقے جی الیون میں واقع ضلع کچہری کے باہر منگل کی دوپہر تقریباً ساڑھے بارہ بجے ایک زوردار دھماکہ ہوا، جس میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 12 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق دھماکے کی جگہ سے خودکش حملہ آور کا سر بھی برآمد ہوا، جس سے یہ ممکنہ طور پر خودکش حملہ معلوم ہوتا ہے۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکہ کچہری کے پارکنگ ایریا میں کھڑی گاڑی یا خودکش بم سے ہوا۔ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اس کی آواز دور دور تک سنائی دی اور پارکنگ ایریا میں موجود افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ دھماکے کے باعث آگ بھڑک اٹھی اور قریبی گاڑیاں بھی آگ کی لپیٹ میں آ گئیں۔
زخمیوں میں وکلاء اور سائلین شامل ہیں اور ریسکیو ذرائع کے مطابق بعض کی حالت تشویشناک ہے۔ فوری طور پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ دھماکے کے بعد علاقے کو سیل کر دیا گیا اور مزید حفاظتی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق دھماکے کی آواز پولیس لائنز ہیڈکوارٹر تک سنائی دی، جس کے بعد حکام میں ہنگامی الرٹ جاری کر دیا گیا۔ عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ کچہری ایریا کے قریب نہ جائیں تاکہ ریسکیو اور پولیس کی کارروائی میں رکاوٹ نہ آئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوع





