کراچی: وزیراعظم شہباز شریف نے بدھ کے روز شالیمار ایکسپریس اور کراچی کینٹ اسٹیشن کی جدید کاری کا افتتاح کیا۔
افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، چیف سیکریٹری سندھ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے وزیراعظم کو کراچی کینٹ اسٹیشن کی اپ گریڈیشن کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کراچی کینٹ اسٹیشن کی نئی سہولیات دیکھ کر خوشی ہوئی، فرسٹ کلاس اور اکانومی کلاس کے سہولت یافتہ ہال قابل دید ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسٹیشن کی صفائی اور انتظام کراچی ویسٹ مینجمنٹ کے ذمہ ہے اور یہ شہر کے معیار کے مطابق شاندار بنایا گیا ہے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ ریلوے کے نظام کو جدید بنانے میں حنیف عباسی کی محنت قابل تعریف ہے اور وفاقی حکومت سندھ اور دیگر صوبوں کے ساتھ مل کر پاکستان ریلوے کو ایک جدید اور موثر ٹرانسپورٹ نظام میں بدلنے کے لیے کام کر رہی ہے۔
جبکہ دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں ملوث عناصر کا پایا جانا تشویش ناک امر ہے۔
وزیراعظم نے بتایا کہ نائب وزیراعظم، وزیردفاع اوردیگراعلیٰ حکومتی نمائندے متعدد بار افغانستان کا دورہ کر چکے ہیں جہاں افغان نگران حکومت سے سرزمین کے استعمال کو روکنے کے حوالے سے مذاکرات کیے گئے، پاکستان نے خوارج کی دراندازی کو روکنے کے لیے مؤثراقدامات کیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف احتجاج کب کرے گی؟ اہم خبر سامنے آ گئی
انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام بجا طورپرسوال اٹھاتے ہیں کہ حکومت کب تک افغان مہاجرین کا بوجھ اٹھاتی رہے گی۔
وزیراعظم نے واضح کیا کہ ملک سے تمام غیر قانونی افغان باشندوں کی جلد وطن واپسی کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ قومی سلامتی اورعوامی مفادات کا تحفظ ممکن ہو سکے۔





