شائقین کرکٹ کے لیے بڑا دھچکا، سری لنکا کے دو اہم کھلاڑی ٹرائی سیریز سے قبل وطن روانہ

اسلام آباد: سری لنکن کرکٹ ٹیم کے دو اہم کھلاڑی کپتان چارث اسالنکا اور فاسٹ بولر اسیتھا فرنینڈو، اپنی طبیعت خراب ہونے کے سبب آج سے پاکستان میں شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی ٹرائی نیشن سیریز میں شرکت کے بغیر وطن واپس جا رہے ہیں۔

سری لنکا کرکٹ بورڈ کے مطابق دونوں کھلاڑی بہتر علاج کے لیے وطن واپس روانہ کیے گئے ہیں، جبکہ ان کی غیر موجودگی میں داسن شاناکا ٹیم کی عبوری قیادت سنبھالیں گے۔

بورڈ نے واضح کیا کہ یہ فیصلہ کھلاڑیوں کی صحت اور ٹیم کی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ ٹیم میدان میں مکمل تیار اور مؤثر انداز میں مقابلہ کر سکے۔

سری لنکا، پاکستان اور زمبابوے کے درمیان یہ سہ ملکی سیریز آج سے راولپنڈی میں شروع ہو رہی ہے، جہاں پہلا میچ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان نے سری لنکا کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کر دیا

سری لنکن بورڈ نے کہا ہے کہ ٹیم کی قیادت میں یہ عارضی تبدیلی شائقین کے لیے ایک نیا تجربہ ہوگی، جبکہ کھلاڑیوں کی صحت یابی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

ٹرائی سیریز کے دوران داسن شاناکا کی کپتانی ٹیم کے لیے اہم تجربہ ثابت ہو سکتی ہے اور بورڈ نے کھلاڑیوں کی مکمل صحت یابی تک ٹیم کے دیگر میچز کے لیے بھی حکمت عملی تیار کر رکھی ہے۔

سری لنکا کرکٹ ٹیم کے کپتان چارتھ اسالنکا اور فرنینڈو واپس وطن روانہ ہوئے، چارتھ اسالنکا کی جگہ داسن شاناکا سری لنکا ٹیم کی کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔

سری لنکن ٹیم کے کپتان داسن شاناکا نے کہا اپنی غلطیوں سے سیکھیں گے، ون ڈے والی غلطیاں نہیں دہرائیں گے۔

جبکہ دوسری جانب زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کپتان سکندر رضا نے کہا اپنی ٹیم کی صلاحیتیں بڑھانے پر کام کر رہے ہیں، ٹرائی سیریز کے فائنل تک پہنچنے کی کوشش کریں گے۔

Scroll to Top