وفاق کی جانب سے صوبوں کو ملنے والے ٹیکس محصولات پرمشیر خزانہ مزمل اسلم کا ردعمل

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے وفاق کی جانب سے صوبوں کو ملنے والے ٹیکس محصولات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی محصولات کی تقسیم میں صوبہ پنجاب لاڈلہ ہے پچھلے سال کی نسبت پنجاب کو محصولات 16 فیصد اضافی دیے گئے ہیں۔

اپنے جاری بیان میں مزمل اسلم نے کہا کہ انصاف کا تقاضا ہے کہ وفاقی حکومت باقی صوبوں کو بھی 16 فیصد اضافی جاری کیا جانا چاہیے پنجاب کے بعد زیادہ سندھ پھر خیبرپختونخوا اور بلوچستان کو جاری کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی کیساتھ ملاقات سے روکنا افسوسناک ہے،شفیع جان

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ رواں مالی سال کے پہلے تین مہینوں کے محصولات رپورٹ جاری کیا گیا ہے جس میں پنجاب کو 882 ارب روپے 16 فیصد اضافے کے ساتھ جاری کیے گئے ہیں اور سندھ کو 441 ارب روپے 13 فیصد اضافے کے ساتھ جاری کیے گئے ہیں جبکہ خیبرپختونخوا کو 287 ارب روپے 12 فیصد اضافہ کے ساتھ اور بلوچستان کو 164 ارب روپے صرف 5 فیصد شرمناک اصافہ کے ساتھ جاری کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا: نادرا کا موسم سرما کیلئے نئے اوقات کار کا شیڈول جاری

مزمل اسلم نے کہا کہ دہشت گردی و پسماندگی کی وجہ سے خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے فنڈز میں اضافہ ہونا چاہیے مگر وفاقی حکومت کی جانب سے پنجاب حکومت پر دست شفقت ہے۔

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ اس زیادتی کی بجائے بیانیہ بنایا جاتا ہے کہ پنجاب حکومت کے منصوبے دوسروں کے مقابلے میں زیادہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : الیکشن کمیشن کا بڑا اقدام! عملے کو دھمکانے اور عوام کو اُکسانے پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو نوٹس جاری

مزمل اسلم نے کہا کہ بیانیہ یہ ہونا چاہیئے کہ پنجاب میں اس حساب سے ترقی نہیں ہو رہی جتنے فنڈز دے جا رہے ہیں وفاقی حکومت اس معاملے پر وضاحت پیش کریں اور مساوی پالیسی اپنائے۔

Scroll to Top