پاکستان نے روس یوکرین تنازع کے پرامن حل کی تمام کوششوں کی حمایت کر دی

نیو یارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان تنازعات کے حل کے لیے ڈائیلاگ اور سفارت کاری کا حامی ہے۔

انہوں نے روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے خطے پر گہرے اثرات کا ذکر کرتے ہوئے زور دیا کہ مسائل کا حل بات چیت کے ذریعے نکالا جانا چاہیے۔

عاصم افتخار نے کہا کہ اس جنگ کے نتیجے میں عام لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے، لہٰذا عالمی قوانین کے تحت شہریوں اور بنیادی ڈھانچے کی حفاظت یقینی بنائی جائے۔

پاکستانی مندوب نے واضح کیا کہ روس یوکرین تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں ہے اور فریقین کو تصادم اور کشیدگی کم کرنے کے لیے مذاکرات کے راستے اپنانا چاہییں۔

انہوں نے مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کی تمام کوششوں کی حمایت کا بھی اعادہ کیا۔

یاد رہے کہ امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ خفیہ طور پر روس کے ساتھ مشاورت کرتے ہوئے یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے نیا منصوبہ تیار کر رہی تھی، جس کی قیادت امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : اپنا گھر بنانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے سنہری موقع،فوری فائدہ اٹھائیں

تاہم گزشتہ روز امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے رواں ہفتے خاموشی سے روس یوکرین امن منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس منصوبے میں 28 نکات شامل ہیں، جن میں یوکرین میں امن و سکیورٹی گارنٹی، یورپ کی سلامتی اور مستقبل میں امریکا کے روس اور یوکرین سے تعلقات کے معاملات شامل ہیں۔

Scroll to Top