ہری پور این اے 18 کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق بابر نواز آگے، شہرناز عمر ایوب پیچھے ہیں۔
این اے 18 کے 141 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے بابر نواز اور آزاد امیدوار شہرناز عمر ایوب کے درمیان سخت مقابلہ جاری ہے۔
ابتدائی غیر سرکاری اعداد و شمار کے مطابق بابر نواز نے 50,025 ووٹ حاصل کر کے سبقت برقرار رکھی ہے جبکہ شہرناز عمر ایوب نے 49,351 ووٹ حاصل کیے ہیں،
اس وقت لیڈ ن لیگ کی جانب سے 674 ووٹوں کی ہے، ہری پور کے انتخابی حلقے میں جاری یہ انتخابی مقابلہ سیاسی مبصرین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ۔
اس سے پہلے گورنمنٹ گرلز پوسٹ گریجویٹ کالج ہری پور کے پولنگ اسٹیشن نمبر 1 مردانہ میں مسلم لیگ ن کے بابر نواز خان 425 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ آزاد امیدوار شہر ناز عمر ایوب 267 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
گورنمنٹ ہائی سکول کے پولنگ اسٹیشن میں بابر نواز خان 326 ووٹ کے ساتھ آگے ہیں اور شہر ناز عمر ایوب 70 ووٹ کے ساتھ پیچھے ہیں۔
ٹیپ ہاؤسنگ سوسائٹی کے پولنگ اسٹیشن نمبر 31 میں شہر ناز بی بی 158 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ بابر نواز خان 117 ووٹ حاصل کر سکے۔
پولنگ اسٹیشن نمبر 30 میں شہر ناز بی بی 155 ووٹ اور بابر نواز خان 107 ووٹ کے ساتھ مقابلہ جاری رہا، دیگر پولنگ اسٹیشنز پر بھی شہر ناز عمر ایوب اور بابر نواز خان کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا۔
موٹیہ کے گورنمنٹ ہائی سکول پولنگ سٹیشن نمبر 588 میں بابر نواز خان 274 ووٹ کے ساتھ آگے ہیں جبکہ شہر ناز عمر ایوب 206 ووٹ حاصل کر سکے۔ ہری پور پوسٹ گریجویٹ کالج زنانہ کے پولنگ سٹیشن نمبر 1 میں شہر ناز عمر ایوب 197 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ بابر نواز خان 171 ووٹ کے ساتھ پیچھے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: این اے 18 ہری پور، 100 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج، کون آگے؟
ہائی سکینڈری سکول سرائے صالح پولنگ اسٹیشن نمبر 159 میں بابر نواز خان 302 ووٹ کے ساتھ آگے ہیں اور شہر ناز عمر ایوب 227 ووٹ کے ساتھ پیچھے ہیں۔
بی ایچ یو کندی پولنگ اسٹیشن نمبر 454 میں شہر ناز عمر ایوب تحریک انصاف کی حمایت یافتہ امیدوار کے طور پر 162 ووٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ بابر نواز خان مسلم لیگ نون 82 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
اب تک کے نتائج کے مطابق بابر نواز 21,430 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ شہر ناز 19,257 ووٹ حاصل کر سکے۔
این اے 18 ہری پور کے ضمنی انتخابات میں تمام پولنگ اسٹیشنوں پر مقابلہ سخت رہا اور ووٹرز نے بھرپور حصہ لیا۔





