شیر نے میدان مار لیا، وزیراعلیٰ مریم نواز کا ایکس پر پیغام

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ضمنی انتخابات میں برتری، وزیراعلیٰ مریم نواز کا ردِعمل دیتے ہوئے کاہ ہے کہ شیر نے میدان مار لیا۔

پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیر نے میدان مار لیا، انہوں نے یہ پیغام سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کیا۔

سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے بھی اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی واضح برتری پر الحمداللہ لکھ کر اظہارِ مسرت کیا اور ساتھ شیر کا نشان بھی شیئر کیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ماضی کی انتظامی تباہی، کرپشن اور ہر شعبے میں بگاڑ کے مقابلے میں موجودہ حکومت کی کارکردگی، خدمت اور انتظامی صلاحیت واضح فرق رکھتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام بہتر جانتے ہیں کہ کس کا سیاسی کردار کیا ہے اور عوامی عدالت کا فیصلہ بھی واضح ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ضمنی الیکشن تحریک انصاف کیلئے بڑا اپ سیٹ ثابت، ن لیگ کی واضح برتری

 واضح رہے ضمنی انتخابات میں غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کے 6 حلقوں میں مسلم لیگ ن کو سبقت حاصل ہے۔

پاکستان کے مختلف حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن نے تمام اہم حلقوں میں برتری حاصل کر لی ہے۔

65 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی نتائج کے مطابق، مسلم لیگ ن کے بابر نواز خان 15,842 ووٹوں کے ساتھ سبقت پر ہیں۔ آزاد امیدوار شہرناز ایوب 13,830 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

60 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی نتائج کے مطابق، مسلم لیگ ن کے بلال چودھری 13,880 ووٹ کے ساتھ آگے ہیں، جبکہ آزاد امیدوار ملک نواب شیر 5,890 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔

20 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی نتائج کے مطابق، مسلم لیگ ن کے سردار محمود قادر لغاری 13,098 ووٹ لے کر آگے ہیں، جبکہ پیپلز پارٹی کے سردار دوست محمد کھوسہ 4,752 ووٹ کے ساتھ پیچھے ہیں۔

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق، مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی کے اہم حلقوں میں واضح برتری حاصل کر لی ہے۔

Scroll to Top