ترکیہ کے وزیر توانائی الپرسلان بیرکتار اہم دورے پر پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد: ترکیہ کے وزیر توانائی الپرسلان بیرکتار پاکستان کے اہم سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، جہاں اسلام آباد ایئرپورٹ پر وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے ان کا استقبال کیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ترک وزیر توانائی کا یہ دورہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان توانائی اور معدنیات کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

دونوں ممالک کے درمیان توانائی سیکٹر میں سرمایہ کاری، تیل و گیس کی تلاش، قابلِ تجدید توانائی اور معدنیات کے مشترکہ منصوبوں پر بات چیت کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : دل کی بیماریوں سے بچنے کے لیے روزانہ کن چیزوں کا خیال رکھنا چاہیے؟

حکومتی حکام کا کہنا ہے کہ اس دورے کے دوران پاکستان اور ترکیہ کے درمیان چند اہم معاہدوں پر دستخط ہونے کا بھی امکان ہے، جن سے توانائی کے شعبے میں نئی راہیں کھلنے کی توقع ہے۔

پاکستان اور ترکیہ پہلے ہی مختلف اقتصادی و اسٹریٹجک شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں، اور یہ دورہ اس تعاون کو مزید وسعت دینے میں سنگِ میل ثابت ہو سکتا ہے۔

Scroll to Top