کراچی: بنگلا دیش پریمیئر لیگ (BPL) 2025–26 کے لیے پاکستان کے 11 کرکٹرز فرنچائزز میں شامل ہو گئے ہیں، جنہیں لیگ میں شائقین کی توجہ کا مرکز بننے کی توقع ہے۔
گزشتہ روز ہونے والی بی پی ایل کی نیلامی میں مجموعی طور پر 245 غیر ملکی کھلاڑی حصہ لے رہے تھے۔
پاکستان سے 42 انٹرنیشنل، ایمرجنگ اور ڈومیسٹک کرکٹرز نے نیلامی کے لیے رجسٹریشن کروائی، جن میں سے متعدد کو کسی فرنچائز نے منتخب نہیں کیا۔
نیلامی کے بعد چند نمایاں پاکستان کرکٹرز کی فرنچائزز کے ساتھ شمولیت درج ذیل ہے:
خواجہ نافع اور صفیان مقیم رنگپور رائیڈرز کے لیے کھیلیں گے۔
صاحبزادہ فرحان، محمد نواز، جہانداد خان اور راج شاہی واریئرز کا حصہ بنیں گے۔
احسان اللہ اور حیدر علی نوکخالی ایکسپریس کے لیے میدان میں اتریں گے۔
عثمان خان کو ڈھاکا کیپٹلز نے منتخب کیا، جبکہ ابرار احمد چٹاگانگ رائلز کے لیے کھیلیں گے۔
صائم ایوب اور محمد عامر سلہٹ ٹائٹنز کی نمائندگی کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں : ترکیہ کے وزیر توانائی الپرسلان بیرکتار اہم دورے پر پاکستان پہنچ گئے
بی پی ایل کے اس سیزن کا آغاز 26 دسمبر سے ہونے کا امکان ہے، اور شائقین کو لیگ میں پاکستانی کرکٹرز کے بہترین پرفارمنس دیکھنے کا انتظار ہے۔
کرکٹ شائقین کے لیے یہ سیزن مہارت، جوش اور دلچسپ مقابلوں سے بھرپور ہونے کا وعدہ کرتا ہے۔





