ٹرمپ کے دوسرے دور میں پاکستان نے سب سے موثر اور کامیاب سفارتی تعلقات بنائے،امریکی جریدہ

امریکا کےمعروف جریدے فارن پالیسی نے پاک امریکا تعلقات پراپنی تازہ ترین رپورٹ جاری کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کے دوسرے دور میں پاکستان نے سب سے مؤثر اور کامیاب سفارتی تعلقات بنائے،امریکی صدرکی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ساتھ مضبوط ذاتی کیمسٹری بنی، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہبازشریف کو کئی بار وائٹ ہاؤس مدعو کیا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کا بھگوڑے یوٹیوبرزشہزاد اکبر، عادل راجا کی فوری واپسی کے لیے برطانیہ سے رابطہ

امریکی جریدے کے مطابق کابل دھماکے کے ماسٹر مائنڈ کی گرفتاری میں مدد سمیت پاکستان نے بروقت تعاون کے ذریعے امریکی صدر کا اعتماد حاصل کیا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان نے ٹرمپ کے قریبی لابیسٹ، کرپٹو اور معدنیات جیسے شعبوں پر سرمایہ کاری کر کے تعلقات کو فائدہ پہنچایا۔

امریکی جریدے کے مطابق اہم کامیابی کرٹیکل منرلز کے شعبے میں آئی، کرپٹو تعاون میں اضافہ ہوا، پاکستان کرپٹو کونسل نے ورلڈ لبرٹی فنانشل کے ساتھ شراکت بڑھائی۔

فارن پالیسی کے مطابق صدر ٹرمپ کا بھارت کے ساتھ رویہ سخت ہے جس کی وجہ ٹیرف، روسی تیل اور حالیہ پاک بھارت کشیدگی ہے۔

رپورٹ کے مطابق رواںسال پاک بھارت جنگ بندی کا کریڈٹ پاکستان نے کھل کر ٹرمپ کو دیا جبکہ بھارت نے اسے مسترد کیا، گرمجوشی کی وجہ سے امریکی بیانیہ پاکستان کے لیے نرم ہوا ہے۔

Scroll to Top