عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لیے ایک ارب 29 کروڑ ڈالر قسط کی منظوری دے دی۔
آئی ایم ایف کی ایگزیکٹو بورڈ کا جائزہ اجلاس واشنگٹن میں ہواجس میں پاکستان کو قسط جاری کرنےکی منظوری دے دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ کے دوسرے دور میں پاکستان نے سب سے موثر اور کامیاب سفارتی تعلقات بنائے،امریکی جریدہ
آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ موجودہ قرض پروگرام کی 1.09ارب ڈالر کی قسط منظور کی گئی جب کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق آر ایس ایف فنڈکی 20 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط منظور کی گئی۔
پاکستان نے 37 ماہ کا موجودہ قرض پروگرام ستمبر 2024 میں حاصل کیا تھا۔ ای ایف ایف پروگرام کی ایک ارب ڈالرکی پہلی قسط ستمبر 2024میں ملی تھی۔
ای ایف ایف قرض پروگرام کےتحت ایک ارب ڈالر کی دوسری قسط مئی 2025 میں ملی تھی۔





