خیبر پختونخوا ،صوابی سے افسوسناک خبرآگئی ، ہر آنکھ آشکبار

باجوڑ: گزشتہ روز اغوا ہونے والے دو نوجوانوں کی لاشیں برآمد

Pakistan SCO Summit 2026

باجوڑکی تحصیل سلارزئی کے علاقے ملاسید سے اغوا ہونے والے دو نوجوانوں کی لاشیں برآمد ہو گئی ہیں۔

رشید اور شاہد نامی دونوں نوجوانوں کو گزشتہ روز نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کیا تھا۔

ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق نے مقتولین کی لاشیں ملنے کی تصدیق کر دی ہے۔

دونوں نوجوانوں کا تعلق سلارزئی سے ہے ۔

رشید اور شاہد پہاڑی علاقے ملاسید خزہ میں موجود سکیورٹی فورسز کے لیے روزانہ پانی پہنچانے کا کام کرتے تھے۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ علاقے میں سکیورٹی بھی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top