سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟جانئے

سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟جانئے

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی، مقامی مارکیٹ میں بھی نمایاں کمی

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج فی اونس سونے کی قیمت میں 20 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد سونا 4,299 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا۔ عالمی مارکیٹ میں اس کمی کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹوں پر بھی پڑے، جہاں ہفتے کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 2,000 روپے کی کمی ہوئی اور یہ 452,262 روپے تک گر گئی۔

اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے کو ملی اور یہ 1,715 روپے کی کمی کے بعد 387,741 روپے پر بند ہوئی۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 220 روپے کی کمی کے بعد 6,464 روپے پر پہنچ گئی، جبکہ فی دس گرام چاندی کی قیمت میں 189 روپے کی کمی کے بعد 5,541 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ بین الاقوامی مالیاتی عوامل، ڈالر کے معیار اور عالمی سطح پر سرمایہ کاری کے رحجانات سے متاثر ہوتا ہے۔ مقامی مارکیٹ میں بھی یہی اثرات دیکھیے جاتے ہیں، جس سے سرمایہ کار اور صارفین دونوں کی خریداری کی ترجیحات متاثر ہوتی ہیں۔

سونے اور چاندی کی موجودہ قیمتوں کے اتار چڑھاؤ نے مقامی صرافہ مارکیٹ میں خریداروں اور بیچنے والوں کے لیے فیصلہ کرنا مزید اہم بنا دیا ہے، خاص طور پر سرمایہ کاری کے لیے۔

Scroll to Top