اسرائیل کے غزہ میں جنگ بندی کے باوجود حملے جاری

فلسطین کے شہر غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 5 فلسطینی شہید اور 25 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے حماس کے سینئر رہنما عدسعد کو ہلاک کر دیا ہے جو غزہ کی پٹی میں حماس کے باقی ماندہ فوجیوں میں سے ایک تھے۔

اسرائیلی فوج نے مزید کہا ہے کہ جنوبی غزہ میں ایک دیسی ساختہ بم پھٹنے سے دو اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے۔

دوسری جانب دوحہ میں اگلے منگل کو غزہ فورس سے متعلق ایک بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں 25 سے زائد ممالک کے نمائندے شریک ہوں گے۔

امریکی عہدے دار کے مطابق کانفرنس کا مقصد غزہ میں استحکام لانے کے لیے بین الاقوامی فورس بنانے کا منصوبہ تیار کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ میں طویل دکھوں کے بعد خوشی کی لہر، 54 جوڑوں کی اجتماعی شادی

کانفرنس میں تکنیکی اور انتظامی امور پر بات کی جائے گی اور امکان ہے کہ بین الاقوامی فورس کو اگلے ماہ غزہ پٹی میں تعینات کر دیا جائے، خاص طور پر ان علاقوں میں جو اسرائیل کے کنٹرول میں ہیں۔

Scroll to Top