پشاور کی ٹریفک میں انقلاب! ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی آج سے آپریشن شروع کر رہی ہے

پشاور کی ٹریفک میں انقلاب! ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی آج سے آپریشن شروع کر رہی ہے

پشاور کی ٹریفک میں انقلاب! آر ٹی اے آج سے غیر قانونی رکشہ اور ٹیکسیوں کے خلاف کارروائی شروع کر رہی ہے

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے پشاور کی سڑکوں پر ٹریفک کے مسائل کو کم کرنے اور بی آر ٹی روٹس کی حفاظت کے لیے ایک بڑا فیصلہ کیا ہے۔ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) نے آج سے رکشہ اور ٹیکسیوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی ایک ہفتے تک جاری رہے گی اور اس کا مقصد غیر قانونی طور پر چلنے والی گاڑیوں کا خاتمہ کرنا اور ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنانا ہے۔ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مطابق غیر قانونی گاڑیوں کا صفایا مرحلہ وار کیا جائے گا تاکہ بی آر ٹی روٹس پر روانی برقرار رکھی جا سکے۔

یہ مہم خاص طور پر ان علاقوں میں مرکوز ہوگی جہاں غیر قانونی رکشے اور ٹیکسیز بی آر ٹی کے لیے مختص راستوں پر چلتی رہی ہیں، جس سے مسافروں اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہا ہے۔ حکام نے شہریوں اور ڈرائیورز سے اپیل کی ہے کہ وہ اس کارروائی کے دوران تعاون کریں اور غیر قانونی گاڑیوں کے استعمال سے گریز کریں۔

ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مطابق اس کارروائی کا مقصد صرف قانون کی پاسداری کو یقینی بنانا اور پشاور کی ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانا ہے تاکہ شہریوں کے لیے سفر کو محفوظ اور آسان بنایا جا سکے۔

Scroll to Top