رجب المرجب کا چاند کب نظر آئیگا؟متوقع تاریخ سامنے آگئی

 سپارکو کے مطابق رجب المرجب 1447 ہجری کے نئے چاند کی پیدائش 20 دسمبر 2025 کی صبح 06:43 بجے پر ہوچکی ہے۔

فلکیاتی حساب کے مطابق 21 دسمبر کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 35 گھنٹے اور 26 منٹ ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : بیرون ممالک سے پیسے منگوانا اب آسان، شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری

ماہرین فلکیات کے مطابق 21 دسمبر کی شام چاند کے انسانی آنکھ سے نظر آنے کے امکانات واضح ہیں۔ ملک کے ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ ماہتاب کے درمیان وقفہ تقریباً 63 منٹ متوقع ہے، جس سے نئے چاند کی رویت ممکن بن سکتی ہے۔

فلکیاتی امکانات کی بنیاد پر رجب المرجب کا پہلا دن 22 دسمبر 2025 کو ہونے کا امکان ہے تاہم اس کا حتمی اعلان مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کی بنیاد پر کرے گی۔

Scroll to Top