وزیر اعلی سہیل آفریدی کی قیادت میں اہم اجلاس، سیاسی فیصلے سامنے آ گئے

پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی زیر صدارت وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں پارٹی قائدین اور اراکینِ اسمبلی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال، اسٹریٹ موومنٹ، چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کی رہائی، صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں صوبائی صدر جنید اکبر خان، صوبائی جنرل سیکرٹری علی اصغر، صوبائی وزیر بلدیات و اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی، معاونِ خصوصی برائے اطلاعات شفیع اللہ جان، رکن قومی اسمبلی عاطف خان، سابق اسپیکر و رکن قومی اسمبلی اسد قیصر، رکن قومی اسمبلی شہرام خان ترکئی، سینیٹر نورالحق قادری، رکن قومی اسمبلی ملک انور تاج، رکن قومی اسمبلی شیر علی ارباب اور سابق صوبائی وزیر تیمور جھگڑا نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پارٹی کے آئندہ سیاسی لائحہ عمل، عوامی مسائل کے حل، اور صوبائی حکومت کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔

شرکاء نے صوبے میں امن و امان قائم رکھنے، عوامی مفادات کے تحفظ اور سیاسی محاذ پر متحدہ موقف اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستانی عازمین حج کےلئے بڑی خبر آگئی

وزیراعلیٰ محمد سہیل خان آفریدی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت عوامی خدمت، امن و امان اور ترقیاتی منصوبوں پر بھرپور توجہ دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی قیادت کو عوامی مفادات کو مقدم رکھتے ہوئے ذمہ داری کے ساتھ قدم اٹھانا ہوں گے تاکہ صوبے میں استحکام اور ترقی کا عمل جاری رہے۔

اجلاس کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے بعد سیاسی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلۂ خیال ہوا اور پارٹی قیادت نے متحدہ حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کیا۔

Scroll to Top