چیف کیپٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر میاں سعید احمد کے زیر صدارت صوبائی دارالحکومت میں بڑھتے ہوئے جرائم کے روک تھام کے لئے پولیس افسران کے ساتھ طویل میٹنگ میں تین ایس ایچ اوز کو لائن حاضر ہونے کے احکامات جاری کئے گئے۔
تھانہ پھندو ،تھانہ پختہ اور تھانہ شرقی کے ایس ایچ اوز کو مبینہ مالی بد عنوانی اور ناقص کارکردگی پر تھانوی سے ہٹا کر لائن حاضر کیا گیا۔
باوثوق ذرائع کے مطابق کرائم میٹنگ کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ قبضہ مافیا کے کچھ افراد دوران کاروائی ملک چھوڑ گئے ہیں جن واپس لانے کے لئے طریقہ کار وضع کیا گیا تاکہ انہیں وطن واپس لاکر عدالت کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں : سونا اور چاندی کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ
اس موقع پر سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید کا کہنا تھا کہ جرائم افراد اور قبضہ مافیا کے لئے پشاور میں کوئی جگہ نہیں اور یہ کے ان افراد کو سخت سزائیں دلوائی جائے گی اور ان کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔
پانچ گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے اس میٹنگ میں جرائم کو کنٹرول کرنے پر غور کیا گیا۔





