پشاور میں ایک اور خواجہ سرا قتل

پولیس کے مطابق تھانہ فقیر آباد کی حدود حسن گڑھی میں خواجہ سرا باسط عرف بجلی ولد مومن سکنہ سفید ڈیری کو قتل کردیا گیا ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس افسران موقع پر پہنچ کر نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے منتقل کردیا ۔

پولیس نے جائے وقوعہ سےملنے والے تین عدد خول اور دیگر اہم شواہد کی روشنی میں ملوث ملزم یا ملزمان کا سراغ لگانے کیلئے مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : گلگت بلتستان کی14رکنی نگران کابینہ تشکیل،وزیراعظم نے منظوری دیدی

مقتول کے ورثا کو مطلع کردیا ہے جن کی رپورٹ اور مراسلہ موصول ہونے پر مقدمہ درج کیا جائیگا۔

Scroll to Top