نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدرات کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی آئوٹ سورسنگ سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔
دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزارت دفاع کی جانب سے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی آئوٹ سورسنگ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے اس موقع پر پاکستان میں غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کے فروغ سے متعلق حکومت کی پالیسی کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد ملک میں معاشی اور تجارتی سرگرمیوں کو وسعت دینا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : افغانستان میں بارشوں اور برفباری نے تباہی مچادی
اجلاس میں وفاقی وزیر پٹرولیم، وزیر اعظم کے مشیر برائے نجکاری ، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، وفاقی سیکرٹری کابینہ، سیکرٹری دفاع، سیکرٹری نجکاری سمیت مختلف وزارتوں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔





