وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے بحیثیت چیئرمین گلگت بلتستان کونسل نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی سفارش پر 14 رکنی نگران کابینہ کی تشکیل کی باضابطہ منظوری دے دی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نگران کابینہ میں مجموعی طور پر 14 ارکان شامل ہیں، جن میں وزراء اور مشیر دونوں شامل ہیں۔ یہ تقرریاں گورنمنٹ آف گلگت بلتستان آرڈر 2018 کے آرٹیکل 48-A(2) کے تحت عمل میں لائی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : افغانستان میں بارشوں اور برفباری نے تباہی مچادی
نگران کابینہ میں شامل وزراء میں سجاد علی بیگ، انجینئر الطاف حسین، غلام عباس، کرنل (ر) ابرار اسماعیل، مہر داد، شرافت دین، مولانا سرور شاہ، راجہ شہباز خان، ممتاز حسین، ڈاکٹر نیازعلی، سید عدیل شاہ اور بہادر علی شامل ہیں، جبکہ سید فاطمہ اور عبدالحکیم کو مشیر مقرر کیا گیا ہے۔





