بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے خلاف آئندہ سیریز کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
اعلان کے مطابق قومی ٹیم مارچ اور مئی 2026 میں مختلف فارمیٹس کی سیریز کے لیے بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز مارچ 2026 میں کھیلی جائے گی جس کے میچز 12، 14 اور 16 مارچ کو شیڈول ہیں۔ قومی ٹیم ون ڈے سیریز میں شرکت کے لیے 9 مارچ 2026 کو بنگلہ دیش پہنچے گی۔
اس کے علاوہ دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز مئی 2026 میں کھیلی جائے گی، جو آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں : جنوبی افریقا کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان،نئے کھلاڑی شامل
ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 8 مئی جبکہ دوسرا میچ 16 مئی 2026 کو منعقد ہوگا۔ پاکستان ٹیم ٹیسٹ سیریز کے لیے 4 مئی 2026 کو بنگلہ دیش روانہ ہوگی۔





