کسی کا دل دکھا ہے تو مجھے کوئی پرواہ نہیں مگرفی الوقت کیلئے آئی ایم سوری ،علی امین گنڈاپور اپنی بات پر ڈٹ گئے

ضمانتی مچلکے منسوخ، علی امین اب اشتہاری! عدالت نے فوری گرفتاری کا حکم دیدیا

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے ملزم کے ضمانتی مچلکے منسوخ کرتے ہوئے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے اور پولیس کو ہدایت کی کہ علی امین گنڈاپور کو فوری طور پر گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر معلوم ہوتا ہے کہ وہ روپوش ہو چکا ہے، اس لیے عدالت نے اسے اشتہاری قرار دیا۔ عدالت نے مزید حکم دیا کہ علی امین گنڈاپور کو اشتہاریوں کی فہرست میں شامل کیا جائے اور اس کے ضمانتی مچلکے کے خلاف کارروائی بھی شروع کی جائے۔

عدالتی فیصلے میں بتایا گیا کہ ہیڈ کانسٹیبل نے عدالت کو مطلع کیا کہ ملزم کے خلاف دفعہ 87 کے تحت اشتہار چسپاں کر دیا گیا ہے اور پولیس نے اشتہاری کارروائی کی رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی ہے۔

تحریری فیصلے کے مطابق علی امین گنڈاپور کے خلاف مقدمہ تھانہ بارہ کہو میں درج ہے، اور عدالت نے واضح طور پر پولیس کو ہدایت کی ہے کہ ملزم کی فوری گرفتاری یقینی بنائی جائے۔

اس فیصلے کے بعد علی امین گنڈاپور اب قانونی طور پر اشتہاری قرار پانے والے افراد کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں، اور ان کے خلاف تمام قانونی کارروائیاں جلد از جلد مکمل کی جائیں گی۔

Scroll to Top