چھ مہینے کے اندر تبدیلی کی خبریں محض افواہیں ، حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان بہترین تعلق ہے،سینئرصحافی انصار عباسی

سینئر صحافی اور تجزیہ نگار انصار عباسی نے کہا ہے کہ چھ ماہ کے اندر کسی ممکنہ تبدیلی کے حوالے سے گردش کرنے والی خبریں محض افواہیں ہیں، اور حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے تعلقات مکمل طور پر پُرفیکٹ ہیں۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انصار عباسی نے بتایا کہ جب مبینہ “ونڈر بوائے” کی خبریں منظر عام پر آئیں تو انہوں نے ایک اعلیٰ اور انتہائی معتبر ذریعے سے رابطہ کیا۔ اس ذریعے نے واضح طور پر بتایا کہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان تعلقات نہ صرف مضبوط ہیں بلکہ مکمل ہم آہنگی کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔ ان کے مطابق پہلے جیسے تعلقات مضبوط تھے آج بھی دونوں طرف سے بہترین روابط قائم ہیں۔

انصار عباسی نے مزید کہا کہ کچھ دیر بعد ایک اور اعلیٰ زرائع نے خود ان سے رابطہ کیا اور اس بات کی تصدیق کی کہ چھ ماہ کے اندر کسی تبدیلی کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

زرائع نے مذید بتایاکہ اسٹیبلشمنٹ اور حکومت کے تعلقات ایکسلنٹ ہیں اور کسی قسم کی کشیدگی موجود نہیں۔

سینئر صحافی نے اس بات پر زور دیا کہ اس قسم کی افواہیں وقتاً فوقتاً سامنے آتی رہتی ہیںلیکن معتبر ذرائع سے تصدیق کے بعد واضح ہو جاتا ہے کہ زمینی حقائق اس کے بالکل برعکس ہیں۔

ان کے مطابق موجودہ حالات میں حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان ہم آہنگی قائم ہے اور اختلافات کے حوالے سے پھیلایا جانے والا بیانیہ بے بنیاد ہے۔

Scroll to Top