پاک بحریہ کے جہاز عمان کے پورٹ سلطان قابوس، مسقط پہنچ گئے، آئی ایس پی آر

پاک بحریہ کے فلوٹیلا میں شامل جہاز پی این ایس راہ نورد، پی این ایس مددگار اور پی ایم ایس ایس کشمیر عمان کے پورٹ سلطان قابوس، مسقط پہنچ گئے۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق عمانی حکام کی جانب سے پاک بحریہ کے جہازوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

مشن کمانڈر اور کمانڈنگ افسران نے عمانی بحری قیادت سے ملاقاتیں کیں، جس میں پاک بحریہ کے مشن کمانڈر نے رائل نیوی آف عمان کے قائم مقام کمانڈر سے بھی ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں کے دوران پاک بحریہ اور رائل عمان نیوی کے درمیان پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پورٹ کال کے دوران دونوں بحری افواج کے درمیان مشترکہ پاسج ایکسرسائز بھی کی گئی، جس میں پی این اور پی ایم ایس اے کے جہازوں نے عمانی جہاز ایچ اے ایس اے بی کے ساتھ مشقیں انجام دیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کے مطابق یہ مشترکہ بحری مشق باہمی ہم آہنگی اور پیشہ ورانہ مہارت میں اضافے کے لیے کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بنگلہ دیشی ایئر چیف کی ملاقات،دفاعی تعاؤن کے فروغ پر تبادلہ خیال

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اس دورے اور مشق کے ذریعے پاکستان اور عمان کے درمیان بحری تعاون اور دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

Scroll to Top