محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی بڑی کاروائی ،ایم ایس اور تین سینئر ڈاکٹروں سمیت 28 ملازمین معطل

سیکرٹری ہیلتھ خیبر پختونخوا نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال صوابی کے دورے کے دوران غفلت ،بدانتظامی اور غیرحاضری پر ایم ایس سمیت 28 ملازمین کو معطل کردیا ۔

سیکرٹری ہیلتھ خیبر پختونخوا شاہد اللہ نے صوابی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پر اچانک چھاپہ مارا جس کے دوران سنگین غفلت اور بدانتظامی سامنے آ گئی۔

چھاپے کے نتیجے میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، تین سینئر ڈاکٹرز اور 28 غیر حاضر ملازمین کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا۔

دورے کے دوران ہسپتال میں صفائی کی انتہائی خراب صورتحال، آوارہ کتوں کی موجودگی، ایمرجنسی ادویات کی شدید کمی اور عملے کی غیر حاضری پر سیکرٹری ہیلتھ نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔

سیکرٹری ہیلتھ نے سات گھنٹے تک ہسپتال کا تفصیلی معائنہ کیا اور متعلقہ ریکارڈ بھی تحویل میں لے لیا۔

انہوں نے تمام غیر حاضر ملازمین کے خلاف باقاعدہ انکوائری کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوامی صحت کے اداروں میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

Scroll to Top