خیبرپختونخوا میں اعلی افسران کے تبادلے ،اعلامیہ جاری

محمد اعجاز آفریدی

 خیبرپختونخوا حکومت نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ پی اینڈ ڈی سمیت 3 اعلی افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے ۔

محکمہ اسٹیبلشمنٹ خیبرپختونخوانے اعلامیہ جاری کردیا۔

جاری  اعلامیہ کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا محمد عابد مجید کو تبدیل کرکے ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنرل اسٹیبلشمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ تعینات کیا گیاہے ۔

اس طرح ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ پی اینڈ ڈی اکرام اللہ کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا لگایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا میں اعلی افسران کے تبادلے،اعلامیہ جاری

اس کے علاوہ اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں تعیناتی کے منتظر گریڈ 21 کے آفیسراسلام زیب کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ پی اینڈ ڈی خیبرپختونخوا تعینات کیا گیاہے۔

Scroll to Top