وزیراعلیٰ کا دورہ سوات! سہیل آفریدی کے دورے پر شہری سراپا احتجاج، شدید نعرہ بازی

وزیراعلیٰ کا دورہ سوات! سہیل آفریدی کے دورے پر شہری سراپا احتجاج، شدید نعرہ بازی

خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفر یدی کے دورے کے دوران سوات میں مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ شہریوں اور ٹرانسپورٹرز نے وزیراعلیٰ اور صوبائی وزراء کے خلاف شدید نعرہ بازی کی، جس سے علاقے میں ہلچل مچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق سوات کے جنرل بس سٹینڈ کی بندش کے خلاف مقامی ٹرانسپورٹرز نے جی ٹی روڈ کو بند کر دیا۔ ٹرانسپورٹرز نے نہ صرف وزیر اعلیٰ بلکہ صوبائی وزراء کے خلاف بھی احتجاج کیا اور شدید نعرے بازی کی۔

اسی دوران اہلیان سیدو شریف نے بھی اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کیا اور ایم پی اے فضل حکیم کے ساتھ ساتھ وزیراعلیٰ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ احتجاج میں مطالبہ کیا گیا کہ ایم پی اے فضل حکیم کے بنگلے پر غیر قانونی قبضہ ختم کیا جائے اور شہریوں کے جائز حقوق کی حفاظت کی جائے۔

مظاہرین نے کہا کہ وہ اپنے مطالبات کی تکمیل تک احتجاج جاری رکھیں گے اور مقامی انتظامیہ اور متعلقہ حکام سے فوری توجہ کا تقاضا کیا ہے۔ علاقے میں مظاہروں کے دوران سیکیورٹی فورسز نے حالات کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی تاکہ عوامی نقل و حرکت متاثر نہ ہو۔

سوات میں وزیراعلیٰ کے دورے کے موقع پر یہ مظاہرے اس بات کا عندیہ دیتے ہیں کہ شہری اپنے مسائل اور مطالبات کو لے کر بھرپور آواز بلند کرنے کے لیے تیار ہیں۔

Scroll to Top