شرح سود سے متعلق اسٹیٹ بینک کی نئی پالیسی سامنے آگئی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مرکزی بینک کے مطابق آئندہ دو ماہ کے لیے پالیسی ریٹ 10.5 فیصد ہی رہے گا۔

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے پالیسی بیان میں کہا کہ مہنگائی کی موجودہ شرح تقریباً 7.4 فیصد کی سطح پر برقرار ہے، تاہم معیشت کو درپیش بعض چیلنجز بدستور موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں برآمدات میں کمی جبکہ درآمدات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس کے اثرات مجموعی معاشی صورتحال پر پڑ رہے ہیں۔

گورنر اسٹیٹ بینک کے مطابق انہی عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے شرح سود میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی۔

Scroll to Top