تاریخ میں پہلی بار سونے کی فی تولہ قیمت ساڑھے پانچ لاکھ روپے سے تجاوز کر گئی

پاکستان میں سونے کی قیمت نے ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے اور تاریخ میں پہلی بار فی تولہ سونا ساڑھے پانچ لاکھ روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج مقامی سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 21,100 روپے کا زبردست اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 551,961 روپے تک جا پہنچی۔ اسی طرح دس گرام کے 24 قیراط سونے کی قیمت میں 18,090 روپے کا اضافہ ہوا اور یہ 472,961 روپے ہو گئی۔

چاندی کی قیمت میں بھی ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا، فی تولہ چاندی کی قیمت 271 روپے بڑھ کر 11,911 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا، فی اونس سونے کی قیمت 211 ڈالر کے اضافے کے بعد 5,293 ڈالر تک جا پہنچی۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں اضافہ اور ملکی سطح پر روپے کی قدر میں کمی اس تاریخی اضافہ کی بنیادی وجوہات ہیں۔

ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ سرمایہ کار اس وقت سونے کو محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر ترجیح دے رہے ہیں، جس کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں طلب میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

Scroll to Top