فارن فنڈنگ کیس،پی ٹی آئی نے تاحال 21لاکھ ڈالر کی غیر ملکی فنڈنگ کا حساب نہیں دیا،ملزمان میں عمران خان ، عارف نقوی ودیگر شامل

الیکشن کمیشن نےصوبائی وزیرڈاکٹر امجد علی کو نوٹس جاری کر دیا،ذاتی حیثیت میں طلب

شیراز احمد شیرازی

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی کے 7سےممبرخیبرپختونخوا اسمبلی و صوبائی وزیرڈاکٹر امجد علی کونوٹس جاری کرتے ہوئے 3فروری کو طلب کرلیا ہے۔

نوٹس اثاثہ جات و واجبات میں تضادات کے حوالے سے سیکشن 137 کے تحت جاری کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے ڈاکٹر امجد علی کو ذاتی طور پر پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 3 فروری 2026 کو صبح 10 بجے اسلام آباد میں مقرر کر دی ہے۔

اس سلسلے میں خیبرپختونخواو اور اسلام آباد کے متعلقہ حکام کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت ایم پی اے کے اثاثوں میں تضادات کے معاملے پر کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سماعت کے دوران ڈاکٹر امجد علی سے وضاحت طلب کی جائے گی اور تمام متعلقہ شواہد کا جائزہ لیا جائے گا۔

Scroll to Top