نادرا نے معذور افراد کے لیے شناختی کارڈ حاصل کرنا آسان کر دیا

اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے خصوصی افراد کے لیے اہم سہولت فراہم کرتے ہوئے معذوری کے نشان والا شناختی کارڈ بلامعاوضہ جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

اس اقدام سے معذور افراد باآسانی اپنا شناختی کارڈ بنوا سکیں گے اور کسی بھی قسم کی پیچیدگی یا پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

نادرا نے سوشل میڈیا کے ذریعے اس سہولت کی تفصیلات شیئر کی ہیں، جس میں بتایا گیا کہ معذوری کے نشان والا شناختی کارڈ حاصل کرنے کے لیے اب خصوصی افراد کو رجسٹریشن کے دوران آسان اور تیز عمل میسر ہوگا۔

نادرا کی جانب سے فراہم کردہ ویڈیو میں معذوری کے نشان والے کارڈ حاصل کرنے کے مکمل طریقہ کار کی وضاحت کی گئی ہے۔

نادرا کی طرف سے جاری کردہ معلومات کے مطابق معذوری کے نشان والا شناختی کارڈ حاصل کرنے کے لیے درج ذیل دستاویزات لازمی ہیں:

بین الاقوامی ادارے سے جاری کردہ معذوری کا سرٹیفیکیٹ
والدین یا بہن بھائیوں کے شناختی کارڈ

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل کے سامنے دھرنا ختم ، اگلے لائحہ عمل کا اعلان کر دیا

نادرا نے بتایا کہ یہ سہولت پہلی بار فراہم کی گئی ہے اور معذوری کے نشان والا کارڈ معذور افراد کے لیے بلامعاوضہ جاری کیا جائے گا۔ اس اقدام کا مقصد خصوصی افراد کو قانونی شناخت فراہم کرنا اور ان کی سہولت کو یقینی بنانا ہے۔

نادرا کے مطابق معذور افراد کے لیے دیگر خدمات اور سہولیات بھی جاری رکھی جائیں گی تاکہ وہ تمام قانونی اور عوامی سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔

Scroll to Top