انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارت میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ 2026 کے لیے میچ آفیشلز کے تقرر کا اعلان کر دیا ہے جس میں پاکستان کے امپائرز احسن رضا اور آصف یعقوب بھی شامل ہیں۔
پاک بھارت میچ کے لیے رچرڈ النگورتھ اور دھرماسینا فیلڈ امپائر کے طور پر تعینات کیے گئے ہیں جبکہ پاکستان اور نیدرلینڈز کے افتتاحی میچ میں دھرماسینا اور وین نائٹس فیلڈ امپائر کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
میچ ریفریز کی فہرست میں اینڈی پائی کرافٹ، جواگل سری ناتھ، ڈین کوسکر، رنجن مدوگالے، رچی رچرڈسن اور ڈیوڈ گلبرٹ شامل ہیں، افتتاحی مقابلہ 7 فروری کو کولمبو کے سنہالیز سپورٹس کلب گراؤنڈ میں منعقد ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا ٹی 20 ورلڈ کپ بائیکاٹ،زیادہ نقصان کس کا ہوگا؟ کیا یہ عالمی کرکٹ کو مہنگا پڑیگا؟ اہم خبر سامنے آ گئی
گروپ اسٹیج میں مجموعی طور پر 24 آن فیلڈ امپائرز خدمات انجام دیں گے جبکہ سپر ایٹ اور ناک آؤٹ مراحل کے امپائرز کے تقرر کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔




