مہمند،تحصیل امبار میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 6افراد جاں بحق ہوگئے

ضلع مہمند کی تحصیل امبار سے یکہ غنڈ جانے والی فیلڈرگاڑی کڑپہ ڈھنڈ کے مقام پر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں چھ افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ حادثہ جمعہ کے روز مہمند تا پشاور شاہراہ پر پیش آیا۔

گاڑی میں سوار تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ باقی تین شدید زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو افراد جان بازی ہار گئے۔

ریسکیو ٹیم نے اطلاع ملتے ہی جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا۔

جاں بحق ہونے والوں میں وزیر خان ، زردول ، ظاہر گل، میر عالم، غلام سعید اور نور البشر شامل ہیں اور سب کا تعلق تحصیل امبار کے مختلف علاقوں سے بتایا گیا ہے۔ زخمی ہونے والا گل بادشاہ ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

جاں بحق افراد کی لاشیں ضروری قانونی کارروائی کے لیے ہیڈکوارٹر ہسپتال غلنئی منتقل کر دی گئی ہیں۔

Scroll to Top